تو کوشش کر کہ گفتگو کی ابتداء تیری طرف سے نہ ہوا کرے اور تیرا کلام جواب بنا کرے۔
Posted on Mar 29, 2014
بدگمانی تمام فائدوں کو بند کر دیتی ہے۔
Posted on Mar 29, 2014
اوروں پر ہر دم نیک گمان رکھ اور اپنے نفس پر بدظن رہ۔
Posted on Mar 29, 2014
جب تک تیرا اترانا اور غصہ باقی ہے تو اپنے آپ کو اہل علم میں شمار نہ کر۔
Posted on Mar 29, 2014
گمنامی کو پسند کر کہ اس میں ناموری کی نسبت بڑا پن ہے۔
Posted on Mar 28, 2014
ہنسنے والوں کے ساتھ ہنسا مت کر بلکہ رونے والوں کے ساتھ روتا رہا کر۔
Posted on Mar 28, 2014
کفرانِ نعمت اور خود ستائی قربِ حق کی ضد ہے۔
Posted on Mar 28, 2014
وعظ خالص اللہ کے لیے کر ورنہ تیرا گونگا پن ہی بہتر ہے۔
Posted on Mar 28, 2014
شکستہ قبروں پر غور کر کہ کیسے کیسے حسینوں کی مٹی خراب ہو رہی ہے۔
Posted on Mar 28, 2014
تیری غفلت کی علامت اہل غفلت کے پاس بیٹھنا ہی ہے۔
Posted on Mar 27, 2014
سماجی رابطہ