متفرق اقوال

دوست کون ہے

دوست جو صرف تمہاری اچھی حالت کا دوست ہو اور آڑے وقت کام نہ آئے اس سے بچنا چاہیئے کیوںکہ وہ سب سے بڑا دشمن ہے۔

Posted on May 03, 2014

سچ

سچ بولنا اور سننا دونوں ہی بہت مشکل کام ہیں، لیکن سچ بولنے سے جو سکون ملتا ہے وہ سکون کوئی چیز نہیں دے سکتی۔

Posted on Apr 30, 2014

جھوٹ

جھوٹ بول کر تم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، بلکہ نقصان تمہارا ہی ہے، اب کوئی تم پر اعتبار نہیں کرے گا۔

Posted on Apr 29, 2014

حماقت

خالی تمنا حماقت کا جنگل ہے جس میں احمق ہی مارا مارا پھرتا ہے۔

Posted on Apr 28, 2014

میانہ روی، حسن اخلاق

میانہ روی نصف روزی ہے اور حسنِ اخلاق نصف دین ہے۔

Posted on Apr 28, 2014

اخلاص پیدا کر

اے عمل کرنے والے اخلاص پیدا کر ورنہ فضول مشقت ہے۔

Posted on Apr 28, 2014

خوبیوں کا مجموعہ

تمام خوبیوں کا مجموعہ علم سیکھنا اور عمل کرنا اور پھر دوسروں کو سکھانا ہے۔

Posted on Apr 22, 2014

صبر

صبر اختیار کرو کیونکہ دنیا تمام مصائب کا مجموعہ ہے۔

Posted on Apr 22, 2014

مخلوق

مخلوق تین طرح کی ہے۔
۱۔ فرشتہ
۲۔ شیطان
۳۔ انسان

Posted on Apr 22, 2014

آخرت کو دنیا پر مقدم کر

آخرت کو دنیا پر مقدم کر دونوں میں فائدہ حاصل کرے گا۔ اور جب تو نے دنیا کو آخرت پر مقدم رکھا تو دونوں میں نقصان اُٹھائے گا۔

Posted on Apr 22, 2014