لطیفے
اُلو کی شکل
باس : (ملازم سے) کبھی اُلو کی شکل دیکھی ہے ؟ ملازم (سر نیچے جھکا کر) ۔ نہیں سر ! سوری ! باس : نیچے کیا دیکھ رہے۔ ادھر میری طرف دیکھو
کام کرنے والی ماسی
درجنوں مزدور کو کام پہ لگا کر، لاکھوں روپے لگا کر ۔ ایک گھرتو بن سکتا ہے لیکن ایک عورت کے بغیر پورا گھر ویران رہتا ہے۔ اور وہ عورت ہے ۔ “ کام کرنے والی ماسی
ماڈرن زمانہ
گرل فرینڈ نے اپنا پیچھاکرنے والے لڑکے کو اپنے غنڈے بھائی کے حوالے کر کے کہا “کوئی پتھر سے نہ مارے میرے دیوانے کو“ “ماڈرن زمانہ ہے گولی سے اڑا دو سالے کو
انکی اِن کم
بوڑھے لکھ پتی کی نوجوان بیوی سے پوچھا گیا : آپ نے اپنے شوہر میں کیا دیکھا تھا؟ لڑکی بولی : ایک تو انکی اِن کم ۔۔ دوسرے ان کے دِن کم
ٹائی کا فائدہ
آصف کاشف سے: ٹائی کا سب سے بڑا فائدہ کیا ہے؟ کاشف: اسے اتارنے کے بعد بڑا سکون ملتا ہے۔
انکم ٹیکس آفیسر
راہ چلتے ہوئے ایک بچے نے سکہ نگل لیا۔ اس کی ماں بڑی پریشان ہوئی، کافی کوششوں کے بعد بھی سکہ نہ نکل سکا، پاس ہی سے ایک آدمی گزر رہا تھا۔ اس نے بچے کو الٹا کیا اور سکہ نکال لیا۔ م...
مری
ماں بیٹی سے: جلدی سے مجھے پانی پلادو میں مری جارہی ہوں۔ بیٹی: امی میں بھی آپ کے ساتھ مری جائوں گی۔
بادل
حامد: ابا جان بادل آگئے ہیں ابا جان: تو میرا منہ کیا دیکھ رہے ہو اندر بٹھائو اور پوچھو ٹھنڈا پئیں گے کہ گرم۔
محبت کا جواب
باپ نے بیٹے کو مارتے ہوئے کہا بیٹا میں تمہیں اس لیے مار رہا ہوں کہ مجھے تم سے محبت ہے۔ بیٹے نے آنسو پونچھتے ہوئے جواب دیا کاش میں بھی محبت کا جواب محبت سے دے سکتا۔
صندوق
کروڑ پتی باپ اپنے بیٹے سے۔ بیٹے محنت کیا کرو۔ میری طرف ہی دیکھو میں جب گائوں سے آیا تھا تو میرے پاس سوائے ایک صندوق کے کچھ نہ تھا اور آج میں کوٹھی، کار، بینک بیلنس کا مالک ہوں۔ ...
سماجی رابطہ