روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

نماز تراویح کے مسائل

”حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا” نفل نماز اپنی طبیعت کی خوشی اور شوق کے مطابق پڑھو، جب طبیعت تھک جائے تو بیٹھ جاؤ۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث448

”حضرت عائشہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں رسول اللہﷺ نے فرمایا”اپنی ہمت کے مطابق عبادت کر،اللہ(اجر دیتے دیتے) کبھی نہیں تھکتا جبکہ تم(عبادت کرتے کرتے) تھک جاتے ہو۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث712

”حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا”اے عبداللہ! تم فلاں آدمی کی طرح نہ ہوجانا جو رات کو(عبادت کے لئے) اٹھا کرتا تھا، پھر اس نے اٹھنا چھوڑ دیا۔“

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔
اللؤ لؤ والمرجان، الجزءالاول، رقم الحدیث717

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
نماز تراویح کے مسائلروزے کے بارے میں ضعیف اور موضوع احادیث
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.