روزوں کے مسائل 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18

نماز تراویح کے مسائل

”حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہﷺ نے مجھے وتروں میں پڑھنے کے لیے یہ دعائے قنوت سکھائی”الٰہی!مجھے ہدایت یافتہ لوگوں میں شامل فرما، مجھے عافیت دے اور ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تونے عافیت عطا فرمائی، مجھے اپنا دوست بنا کر ان لوگوں میں شامل فرما جنہیں تونے اپنا دوست بنا یا ہے، جو نعمتیں تو نے مجھے دی ہیں ان میں برکت عطا فرما، اس برائی سے مجھے محفوظ رکھ جس کا تونے فیصلہ کیا ہے۔ بلا شبہ فیصلہ کرنے والا تو ہی ہے اور تیرے خلاف فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ جسے تو دوست رکھے وہ کبھی رسوا نہیں ہوتا اور جس سے تو دشمنی رکھے وہ کبھی عزت حاصل نہیں کرسکتا، اے ہمارے پرودگار!تیری ذات بڑی بابرکت اور بلند وبالا ہے۔“

اسے ترمذی، ابو داؤ، نسائی، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابن ماجہ، للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث968

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
نماز تراویح کے مسائلروزے کے بارے میں ضعیف اور موضوع احادیث
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.