لطیفے
نشانہ
ایک کرکٹر اپنی ساس کو مرعوب کرنے کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ساتھ لے کر آیا۔ جب اس کی باری آئی تو اس نے اپنی ساتھی بیٹسمین سے کہا۔ "میری ساس بھی تماشائیوں میں موجود ہے اور میں زبرد...
آواز
پہلا دوست: پرسوں میری بیوی کنویں میں گری بہت چوٹ لگی بیچاری کو، بہت چیخ رہی تھی۔ دوسرا دوست: اب کیسی ہے؟ پہلا: اب ٹھیک ہے کل سے کنویں میں سے آواز نہیں آرہی۔
سیمی فائنل
شادی کی تقریب میں دلہن کا پہلا منگیتر بھی بڑا سج دھج کے آیا ہوا تھا۔ ایک صاحب نے پوچھا: "کیا دولہا آپ ہیں؟" "جی نہیں۔ میں تو سیمی فائنل میں ہو ناک آؤٹ ہو گیا تھا۔"
رات اور سورج
ایک پاگل: یار رات کو سورج کیوں نہیں نکلتا؟ دوسرا: بھئی کس نے کہا ہے کہ نہیں نکلتا؟ پہلا: تو نظر کیوں نہیں آتا؟ دوسرا: ارے بیوقوف اندھیرا جو ہوتا ہے نظر کیسے آئے گا؟
گھاس اور بینائی
ایک پاگل(دوسرے سے) گھاس کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔ دوسرا: ٹھیک کہتے ہو۔ اسی لیے گھوڑے کو عینک لگانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
ہاتھی اور بکرا
دو پاگل باتیں کر رہے تھے۔ ایک نے کہا اگر میرے ایک سوال کا جواب دو تو میں تمہیں مان جاؤں گا۔ دوسرا بولا: کیسا سوال ہے؟ پہلا بولا: ہاتھی اور بکرے میں کیا فرق ہے؟ دوسرا بولا: کوئی ...
شرط لگا لو
نعیم: "آج میں نے وعدہ کیا ہے کہ آئیندہ کبھی شرط نہیں لگاؤں گا۔" وسیم: "لیکن تم ایسا نہیں کر سکو گے۔" نعیم: "شرط لگا لو۔"
گرم پانی
پہلا دوست: "تم کوئلوں پر پانی کیوں ڈال رہے ہو؟" دوسرا دوست: "تاکہ پانی گرم ہو جائے۔" پہلا دوست: "پھر پانی کیسے نکالو گے؟" دوسرا دوست: "کوئلوں کو نچوڑ کر۔"
دھماکہ
ایک کتا دوسرے سے: اوئے آج کل جہاں رش ہو وہاں سے نکل جایا کر۔ دوسرا کتا: کیوں؟ پہلا: سالے! اگر دھماکہ ہو گیا تو انسانوں کی موت مرے گا۔
نصیحت
نانی اماں نے منے سے کہا: جب تمہیں کھانسی آیا کرے تو منہ کے آگے ہاتھ رکھ لیا کرو۔ منے نے کہا: "نانی اماں! آپ فکر نہ کریں میرے دانت آپ کی طرح نقلی نہیں ہیں۔"
سماجی رابطہ