دو چہرے
دو چہرے انسان کبھی نہیں بھول سکتا ، ایک مشکل میں ساتھ دینے والا اور دوسرا مشکل میں ساتھ چھوڑنے والا .
دو چہرے انسان کبھی نہیں بھول سکتا ، ایک مشکل میں ساتھ دینے والا اور دوسرا مشکل میں ساتھ چھوڑنے والا .
مخلوق کی خوشنودی کے لیے الله تعالی کو ناراض نا کرو اگر الله تعالی سے تمہارا راسته کٹ تو کوئی بھی تمہارے کام نہیں آ سکتا .
لمبی امیدوں سے دور رہا کرو کیوں کہ وہ تمھارے پاس موجود نعمتوں کو حقیر بنا دیتی ہیں .
سو طرح کے پھولوں کو اپنی بہار دکھانے دو ، سو طرح کے افکار کو مقابلہ کرنے دو خوشبو وہی حاوی ہو گی جو بہتر ہے رنگ وہی غالب آئے گا جو حقیقی ہے .
ایک شخص پہاڑ کے دامن میں زندگی بسر کر رہا تھا . پہاڑ کی وجہ سے اس کے گھر میں دھوپ نہیں آ سکتی تھی اس شخص نے پہاڑ کو اس جگہ سے ہٹانے کا عزم کر لیا اور اپنی قوت بازو سے شب روز اس پہاڑ کو کاٹنے لگا . کسی شخص نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا جب تک یہ پہاڑ یہاں کھڑا ہے ہمارے یہاں دھوپ نہیں آ سکتی . لیکن کیا تم اتنے بڑے پہاڑ کو اکھاڑ سکتے ہو ؟
میں زندگی بھر اِس پہاڑ کو کاٹتا رہوں گا . اگر پِھر بھی یہ نا کٹ سکا تو میری آنے والی نسلیں اسے یونہی کاٹتی رہیں گی . ایک نہ ایک دن یہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا اور ہمارے یہاں دھوپ آنے لگے گی .
علم عمل سے حاصل ہوتا ہے اور نظریاتی علم جو عمل کے ذریعے سے حاصل ہوتا ہے اس کو دوبارہ عمل میں لے آنا چاہیے .
سماجی رابطہ