متفرق اقوال

علم عمل سے حاصل ہوتا ہے اور نظریاتی علم جو عمل کے ذریعے سے حاصل ہوتا ہے اس کو دوبارہ عمل میں لے آنا چاہیے .

Posted on Jun 19, 2013

تنقید

جب ہم عقیدہ پرستی پر تنقید کریں تو اس کے ساتھ ہی ساتھ ہمیں ترمیم پسندی پر بھی تنقید کرنا چاہیے .

Posted on Jun 19, 2013

بھائی کے لیے بغض

تم اپنے دِل میں بھائی کے لیے بغض نہ رکھنا .

Posted on Jun 11, 2013

جادو منتر

تم کسی چیز کو خون سمیت نہ كھانا اور نہ جادو منتر کرنا ، نہ شگون نکالنا .

Posted on Jun 11, 2013

ہمسائے کا خون

تم اپنی قوم میں لٹیرا پن نہ کرتے پھرنا ، اور نہ ہمسایہ کا خون کرنے پر آمادہ ہونا .

Posted on Jun 11, 2013

اللہ کا حکم

اگر تم میری شریعت پر چلو اور میرے حکموں کو مانو اور ان پر عمل کرو تو میں تم پر مینہ برساؤں گا اور زمین میں سے اناج پیدا ہو گا اور میدان کے درخت لگیں گے اور اگر تم میری نہ سنو اور شریعت ترک کر دو تو اپنے غضب میں تمھارے خلاف چلوں گا .

Posted on Jun 11, 2013

خواہشات

تم اپنے آپ کو پردیسی اور مسافر جان کر ان جسمانی خواہشوں سے پرہیز کرو جو روح سے لڑائی رکھتی ہیں .

Posted on Jun 10, 2013

مزدوری

مزدور کی مزدوری تیرے پاس ساری رات نہ رہنے پائے .

Posted on Jun 10, 2013

بھائی کی بد گوئی

اے بھائیو ! ایک دوسرے کی بد گوئی نہ کرو کیوں کے جو اپنے بھائی کی بد گوئی کرتا ہے وہ شریعت کی بد گوئی کرتا ہے اور شریعت پر الزام لگاتا ہے .

Posted on Jun 08, 2013

بیوہ یا یتیم

کسی بیوہ یا یتیم کو دکھ نا دینا . اگر تو ان کو کسی طرح سے دکھ دے اور وہ مجھ سے فریاد کریں تو میں ضرور ان کی فریاد سنو گا .

Posted on Jun 08, 2013