18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
قربانی کے مسائل
خصی جانور کی قربانی جائز ہے۔
میت کی طرف سے قربانی کی جائے تو میت کو ثواب پہنچ جاتا ہے۔
”حضرت عائشہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنی اکرمﷺ جب قربانی کا ارادہ فرماتے تو دو مینڈھے خریدتے، موٹے تازے، سینگ والے، چتکبرے اور خصی، ان میں سے ایک اپنی امت کے ہر اس آدمی کی طرف سے کرتے جو اللہ کی توحید اور رسول کی رسالت کو گواہی دیتا ہو اور دوسرا محمدﷺ اور آل محمدﷺ نے کی طرف سے ذبح فرماتے۔“
اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابن ماجہ، للالبانی، الجزءالثانی، رقم الحدیث2531