18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
قربانی کے مسائل
”حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے حجتہ الوداع کی حدیث میں روایت ہے کہ(رمی کے بعد) نبی اکرمﷺ قربان گاہ تشریف لائے اور تریسٹھ(63) اونٹ اپنے دست مبارک سے ذبح کئے۔ باقی اونٹ(37) حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دئےے جنہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ذبح کیا۔ آپﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھی اپنی قربانی میں شریک کیا پھر آپﷺ نے ہر اونٹ کا ٹکڑا لینے کا حکم دیا جسے ہنڈیا میں ڈال کر پکایا گیا۔ رسول اللہﷺ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ دونوں نے اس میں سے گوشت کھایا اور شوربا پیا۔“
اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔
کتاب الحج، باب حجة النبیﷺ