18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نماز عیدین کے مسائل
عید الفطر کی نماز کا وقت اشراق کی نماز کا وقت ہے۔
”حضرت عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ خود عید الفطر یا عید الاضحی کی نماز کے لئے لوگوں کے ساتھ عیدگاہ روانہ ہوتے تو امام کو دیر کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور فرمایا”ہم لوگ تو اس وقت نماز پڑھ کر فارغ بھی ہوجایا کرتے تھے اور وہ اشراق کا وقت تھا۔“
اسے ابو داؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔
صحیح سنن ابن ماجہ، للالبانی، الجزءالاول، رقم الحدیث1005