18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نماز عیدین کے مسائل
گاؤں میں بھی نماز عید پڑھنی چاہئے۔
”حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام ابن ابی عتبہ کو زاویہ گاؤں میں نماز پڑھانے کا حکم دیا تو ابن ابی عتبہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے گھر والوں اور بیٹوں کو جمع کیا اور سب شہر والوں کی تکبیر کی طرح تکبیر اور نماز کی طرح نماز پڑھی اور عکرمہ رضی اللہ عنہ نے کہا”گاؤں کے لوگ عید کے روز جمع ہوں اور دو رکعت نماز پڑھیں جس طرح امام پڑھتا ہے۔“ اور عطا رحمہ اللہ نے کہا”جب کسی کی نماز فوت ہوجائے تو وہ دو رکعت نماز ادا کرلے۔“
اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔
کتاب العیدین، باب اذافاتہ العید یصلی رکعتین