18 فروری 2011
وقت اشاعت: 14:18
نماز عیدین کے مسائل
عید الفطر میں امام کے خطبہ کے لئے منبر پر بیٹھنے تک تکبیریں کہتے رہنا چاہئے۔
”حضرت عبد اللہ بن عمررضی اللہ عنہما عید کے دن صبح صبح سورج نکلتے ہی عیدگاہ تشریف لے جاتے اور عیدگاہ تک تکبیریں کہتے جاتے ۔ پھر عیدگاہ میں بھی تکبیریں کہتے رہتے یہاں تک کہ جب امام(خطبہ کے لئے منبر پر) بیٹھ جاتا تو تکبیریں پڑھنا چھوڑ دیتے۔“
اسے شافعی نے روایت کیا ہے۔
کتاب الصلاة، باب فی صلاة العیدین، رقم الحدیث442