قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

وہاں مجھے جو کوئی ملے، اس سے راستہ پوچھ لوں ”یا آگ کا کوئی انگاراہ لاؤں تاکہ تم سینک لو?“ معلوم ہوا کہ وہ رات سرد اور تاریک تھی‘ جیسے سورہ? ط?ہ? میں ارشاد ہے:
”کیا آپ کو موسی? کا قصہ معلوم ہے؟ جب اس نے آگ دیکھ کر اپنے گھر والوں سے کہا: تم ذرا سی
دیر ٹھہر جاؤ? مجھے آگ دکھائی دی ہے? بہت ممکن ہے کہ میں اس کا کوئی انگارا تمہارے پاس لاؤں
یا آگ کے پاس رہنمائی میسر ہو?“ (ط?ہ?: 10-9/20)
اس سے معلوم ہوا کہ وہاں اندھیرا تھا اور وہ راستہ بھول گئے تھے? سورہ? نمل میں بھی ان سب باتوں کا ذکر ہے? ارشاد باری تعالی? ہے:
”جب موسی? نے اپنے گھر والوں سے کہا کہ میں نے آگ دیکھی ہے? میں وہاں سے کوئی خبر لے
کر یا آگ کا کوئی سلگتا ہوا انگارا لے کر جلد تمہارے پاس آجاؤں گا تاکہ تم تاپ سکو?“
(النمل: 7/27)
وہ واقعی ایک خبر لے کر آئے، وہ کتنی عظیم خبر تھی! انہیں رہنمائی بھی ملی اور کتنی عظیم الشان تھی وہ رہنمائی! انہوں نے وہاں سے ایک بے مثال روشنی حاصل کی تھی?ارشاد باری تعالی? ہے:
”پس جب وہ وہاں پہنچے تو اس بابرکت زمین کے میدان کے دائیں کنارے کے درخت میں سے
انہیں آواز دی گئی: اے موسی?! یقینا میں ہی اللہ ہوں، سارے جہانوں کا پروردگار?“
(القصص: 30/28)
سورہ? نمل میں ارشاد ہے:
”جب وہاں پہنچے تو آواز دی گئی کہ بابرکت ہے وہ جو اس (آگ) میں ہے اور برکت دیا گیا ہے
وہ جو اس کے آس پاس ہے اور پاک ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے?“
(النمل: 8/27)
یعنی وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے اور جو فیصلے چاہتا ہے نافذ فرماتا ہے? اے موسی?! (سن!) ”بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ‘ غالب‘ حکمت والا ہوں?“ (النمل: 9/27) سورہ? ط?ہ? میں ارشاد ہے:
”جب وہ وہاں پہنچے تو انہیں آواز دی گئی: اے موسی?! یقینا میں ہی تیرا پروردگار ہوں، تو اپنی جوتیاں
اتار دے کیونکہ تو پاک میدان طوی? میں ہے اور میں نے تجھے منتخب کر لیا ہے، اب جو وحی کی جائے
اسے کان لگا کر سن! بے شک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں? پس تو میری
ہی عبادت کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ? قیامت یقینا آنے والی ہے جسے میں پوشیدہ رکھنا
چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وہ بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو? پس تجھے اس (کے یقین) سے
کوئی ایسا شخص روک نہ دے، جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے لگا ہوا ہو، ورنہ تو
ہلاک ہوجائے گا?“ (ط?ہ?: 16-11/20)
مفسرین فرماتے ہیں: حضرت موسی? علیہ السلام اس آگ کی طرف چلے جو انہیں نظر آئی تھی? جب وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ایک کانٹے دار درخت میں آگ کے شعلے نظر آرہے ہیں، لیکن درخت زیادہ سے زیادہ

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.