قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

صبر کیا تھا?“ صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ حدیث: 3405
معراج کی حدیث میں مذکور ہے کہ ”سفر معراج کے دوران میں نبی اکرام? کا گزر حضرت موسی? علیہ السلام کے پاس سے ہوا تو آپ اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے?“ صحیح مسلم‘ الایمان‘ باب ذکر المسیح ابن مریم والمسیح الدجال‘ حدیث: 172 ومسند ا?حمد: 148/3
صحیحین میں ہے کہ معراج کی رات چھٹے آسمان پر نبی کریم? کی ملاقات حضرت موسی? علیہ السلام سے ہوئی? جبرئیل علیہ السلام نے نبی کریم? سے فرمایا: ”یہ موسی? علیہ السلام ہیں، انہیں سلام کہیے!“
نبی علیہ السلام فرماتے ہیں: میں نے انہیں سلام کہا تو انہوں نے فرمایا: ”نیک نبی اور نیک بھائی کو خوش آمدید!“ جب میں ان کے پاس سے گزر کر آگے بڑھا تو وہ آبدیدہ ہوگئے? ان سے کہا گیا: آپ کیوں اشکبار ہوگئے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: ”میں روتا ہوں کہ میرے بعد آنے والے ایک جوان کی امت سے اتنے افراد جنت میں داخل ہوں گے جو میری امت کے جنتیوں سے زیادہ ہوں گے?“ صحیح مسلم‘ الایمان‘ باب الاسراءبرسول اللہ? الی السموات و فرض الصلوات‘ حدیث: 164
جب اللہ تعالی? نے حضرت محمد? کی امت پر پچاس نمازیں فرض کیں تو رسول اللہ ? (واپسی کے دوران میں) حضرت موسی? علیہ السلام سے ملے? انہوں نے فرمایا: ”اپنے رب کے پاس دوبارہ تشریف لے جائیے اور اپنی امت کے لیے تخفیف کی درخواست کیجیے! مجھے بنی اسرائیل کی وجہ سے سخت پریشانی پیش آئی تھی اورآپ کی امت کے کان، آنکھیں اور دل زیادہ کمزور ہیں?“ چنانچہ رسول اللہ? موسی? علیہ السلام کے پاس سے اللہ عزوجل کے دربار میں اور پھر واپس موسی? علیہ السلام کے پاس کوئی بار تشریف لے گئے حتی? کہ اللہ تعالی? نے دن رات میں پانچ نمازیں ادا کرنے کا حکم دے دیا اور فرمایا: ”یہ (ادائیگی میں) پانچ ہیں اور (ثواب میں) پچاس ہیں?“ صحیح مسلم‘ الایمان‘ باب الاسراءبرسول اللہ? الی السموات و فرض الصلوات‘ حدیث: 163 اللہ تعالی? محمدمصطفی? کو جزائے خیر عطا فرمائے اور موسی? علیہ السلام کو جزائے خیر عطا فرمائے!
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما سے روایت ہے‘ انہوں نے بیان کیا کہ ایک دن رسول اللہ ? (گھر سے) باہر ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”مجھے (انبیائے کرام کی) امتیں دکھائی گئیں? میں نے ایک بڑی جماعت دیکھی جس سے افق بھر گیا تھا? مجھے بتایا گیا: یہ موسی? علیہ السلام اور ان کی قوم یعنی امت کے افراد ہیں?“ صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیاءباب وفاة موسی? و ذکرہ بعد‘ حدیث: 3410
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما سے روایت ہے کہ نبی? نے فرمایا: ”مجھے امتیں دکھائی گئیں? میں نے دیکھا کہ کسی نبی کے ساتھ ایک گروہ ہے، کسی نبی کے ساتھ ایک یا دو افراد ہیں اور کسی نبی کے ساتھ کوئی بھی نہیں? اچانک مجھے ایک بڑی جماعت نظر آئی? میں نے کہا: یہ میری امت ہے؟ کہا گیا: یہ موسی? علیہ السلام اور ان کی قوم ہے لیکن افق کی طرف دیکھیے! میں نے دیکھا کہ بہت بڑا انبوہ ہے? پھر مجھ سے کہا گیا: اس طرف دیکھیے! دیکھا تو وہاں بھی بہت بڑا انبوہ تھا? مجھ سے کہا گیا: یہ (سب) آپ کی امت

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.