قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

اس وقت موسی? علیہ السلام نے اللہ تعالی? سے درخواست کی کہ آپ کو ارض مقدس کے اتنا قریب کردے جتنی دور پتھر جا سکتا ہے? (اللہ تعالی? نے یہ درخواست قبول فرمائی اور ارض مقدس کے قریب وفات دی?)
رسول اللہ ? نے فرمایا: ”اگر میں وہاں ہوتا تو تم لوگوں کو آپ کی قبر مبارک دکھا دیتا جو راستے کے کنارے سرخ ٹیلے کے قریب ہے?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب وفاة موسی? و ذکرہ بعد‘ حدیث: 3407
امام ابن حبان? نے حضرت ابو ہریرہ? سے روایت کی ہے‘ رسول اللہ? نے فرمایا: ”موت کا فرشتہ موسی? علیہ السلام کے پاس روح قبض کرنے آیا اور آپ سے کہا: ”اپنے رب کے پاس چلیے!“ موسی? علیہ السلام نے تھپڑ مار کر موت کے فرشتے کی آنکھ پھوڑ دی?“ صحیح ابن حبان: 38/8‘ حدیث: 6190 اس کے بعد اسی طرح پوری حدیث بیان کی جیسے امام بخاری? نے بیان کی ہے? اصل وجہ یہ ہے کہ حضرت موسی? علیہ السلام کو بعض واقعات پیش آنے کی امید تھی اور آپ کی خواہش تھی کہ (قوم کو) وہ واقعات آپ کی زندگی میں پیش آجائیں، مثلاً: میدان تیہ سے نکل کر ارض مقدس میں پہنچنا لیکن اللہ کی تقدیر کا یہ فیصلہ تھا کہ آپ کی وفات حضرت ہارون علیہ السلام کے بعد میدان تیہ ہی میں ہو?
بعض حضرات نے کہا ہے کہ بنی اسرائیل کو میدان تیہ سے نکال کر ارض مقدس میں لے جانے والے خود حضرت موسی? علیہ السلام ہی تھے? لیکن یہ بات درست نہیں? اہل کتاب اور اکثر علمائے اسلام کی رائے اس کے برعکس ہے?
جمہور علماءکے موقف کی تائید اس بات سے ہوتی ہے کہ حضرت موسی? علیہ السلام نے وفات سے پہلے فرمایا: ”یارب! مجھے ارض مقدس سے اتنا قریب کردے، جتنی دور پتھر پھینکا جا سکتا ہے?“ اگر آپ اپنی زندگی میں ارض مقدس میں داخل ہو چکے ہوتے تو وفات کے وقت یہ دعا نہ کرتے? لیکن آپ چونکہ اپنی قوم کے ساتھ ہی میدان تیہ میں تھے، اس لیے آپ نے وفات کے وقت یہ خواہش ظاہر کی کہ جس سرزمین کی طرف آپ ہجرت کرکے جا رہے ہیں اور اپنی قوم کو ترغیب دیتے رہے ہیں، اس زمین کے قریب فوت ہوں کیونکہ تقدیر نے اس زمین تک پہنچنے نہیں دیا? اسی لیے سید البشر حضرت محمد رسول اللہ? نے فرمایا: ”اگر میں وہاں ہوتا تو تم لوگوں کو آپ کی قبر مبارک دکھا دیتا جو راستے کے کنارے سرخ ٹیلے کے قریب ہے?“ صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب وفاة موسی?....‘ حدیث: 3407
حضرت انس بن مالک? سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”جب مجھے (معراج کی) رات کو (مکہ سے بیت المقدس تک) لے جایا گیا، تو میں حضرت موسی? علیہ السلام کے پاس سے گزرا? وہ سرخ ٹیلے کے پاس اپنی قبر میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے?“
مسند ا?حمد: 148/3 وصحیح مسلم‘ الفضائل‘ باب من فضائل موسی? علیہ السلام‘ حدیث: 2375


صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.